3 فروری 2017 - 13:50
پاکستان؛ شیعہ رہنما عارف جعفری کو کراچی سے اغواء کر لیا گیا

کراچی سے ایک اور شیعہ رہنماء عارف جعفری کو اغواء کر لیا گیا جس کے بارے میں تاحال معلوم نہیں ہوسکا کہ وہ کہاں ہیں اور انہیں کس نے گرفتار یا اغواء کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کراچی سے ایک اور شیعہ رہنماء عارف جعفری کو اغواء کر لیا گیا جس کے بارے میں تاحال معلوم نہیں ہوسکا کہ وہ کہاں ہیں اور انہیں کس نے گرفتار یا اغواء کیا ہے۔
عارف جعفری کو کراچی کے آئی آئی چندریگر روڈ سے اغوا کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے، ابھی تک معلوم نہیں ہوسکا کہ وہ کہاں ہیں اور انہیں کس نے گرفتار کیا ہے۔

واضح رہے کہ عارف جعفری کا تعلق جعفریہ لیگل ایڈ کمیٹی سے تھا۔

دھیان رہے کہ اس وقت ملک بھر سے شیعہ جوان، علماء اور متحرک افراد کو گھروں سے اُٹھا کر لے جایا جارہا ہے جنکی تعداد 100 سے زائد ہوگئی ہے۔

ابھی تک ان گمشدہ افراد کا انکی فیملی سے  بھی کوئی رابطہ نہیں ہوسکا ہے۔

اطلاعات کے مطابق کئی جوان دو سے تین سال سے لاپتہ ہیں، دوسری جانب اس ریاستی جبر پر انسانی حقوق کے ادارے اور عدالتیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲